اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز جمعرات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
جمعرات کے روز خیبرپختونخوا،اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار،شمال مشرقی پنجاب ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز بارش /ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا چند مقامات پربارش جبکہ کراچی میں بونداباندی ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش : خیبر پختونخوا: دیر 18، میر کھانی 04، سندھ: کراچی میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : تربت 42، دالبندین41، نورپورتھل،بھکر اور سبی میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
جمعرات (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔
مزید پڑھیں۔آج بروز جمعرات18ستمبر2025سونے کی فی تولہ قیمت بارے جانئے

