Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

آج بروز ہفتہ ملک کےچند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی پنجاب اوربالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

آج ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم شمال مشرقی پنجاب،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی پنجاب اوربالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش : پنجاب: سرگودھا (شہر 70، ایئر پورٹ 03)، مری 09، منگلا، گجرات 08، جوہر آباد، کروڑ (لیہ) 07، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، نور پور تھل 05، خیبر پختونخوا: پٹن 15، دیر 04، کالام 03، ڈی آئی خان میں 02ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی 41، دالبندین40، نورپورتھل اور سبی میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں