اسلام آباد(اوصاف نیوز)اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں شدید سرد رہےگا ۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کی توقع۔
اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں سرد ( خصوصاً صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد) رہےگا ۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح /رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہا۔تاہم پنجاب کے چند میدانی اضلاع میں ہلکی دھند/سموگ چھائی رہی۔
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت :اسکردو، لہہ منفی07، زیارت، گلگت منفی 04، بابوسرمنفی03، کوئٹہ اور استور منفی میں 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
اتوار (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور سرد رہےگا ۔
اتوار کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ۔
مزید پڑھیں: گردن کی انجری کے باعث شبھمن گل اسپتال منتقل

