Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

آج بروز بروز ہفتہ 06 دسمبر موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اوصاف نیوز)ہفتہ کے روز شمالی علاقوں ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔جبکہ شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان۔ گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا (دیر، چترال، سوات، کوہستان) میں چند مقامات پر ہلکی بارش/بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔ پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ چند مقامات پر دھند پڑنےکا امکان ۔

ہفتہ کے روز شمالی علاقوں ،شمالی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔ جبکہ شمالی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ۔ اس دوران گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش/بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔ پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنےکا امکان ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تا ہم شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ پنجاب اور خیبر پختونخواکے چند میدانی اضلاع میں سموگ جبکہ رات /صبح کے اوقات میں چند مقامات پردھند چھائی رہی۔
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ ، اسکردو منفی 07، زیارت ،گو پس منفی 04، گلگت ،دیر اور قلات میں منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعہ ( رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداورمطلع جزوی ابر آلود رہا۔

ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں سونے کی قیمت

یہ بھی پڑھیں