اسلام آباد(اوصاف نیوز) انتباہ : رواں ہفتے کے دوران پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کےمیدانی علاقوں میں دھند کے دورانیے اور شدت میں اضافے کا امکان۔منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع ۔جبکہ پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کےمیدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند/سموگ چھائے رہنے کی توقع۔
بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ۔جبکہ پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کےمیدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند/سموگ چھائے رہنے کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد مطلع جزوی ابر آلودرہا۔ پنجاب ، خیبر پختونخوااوربالائی سندھ کے میدانی اضلاع میں درمیانی سے شدیددھند /سموگ چھائی رہی۔
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 05 ، گوپس، قلات، بگروٹ، اسکردومیں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
منگل (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہا.
بدھ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور خشک رہےگا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں سونے کی قیمت



