Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

آج بروزپیر5 جنوری 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اوصاف نیوز)پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان۔

پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان۔ پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئے کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب ، زیریں خیبر پختونحوا اور بالائی سندھ کے بیشتر اضلاع میں دھند چھائی رہی۔

آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی11، گوپس، قلات منفی05، اسکردو، استورمنفی04، پاراچنار، مالم جبہ ، ہنزہ منفی 03، کالام ، کوئٹہ اور راولاکوٹ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

اتوار (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع ا بر آلود رہا،

پیرکے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان۔
مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر ضیا اللہ بنگش وفات پا گئے

یہ بھی پڑھیں