Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

آج بروز جمعرات 8 جنوری 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔

پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھائےرہنے کا امکان۔

جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے کا امکان۔ خطہ ٔپوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب، زیریں خیبر پختونحوا اور بالائی سندھ کے بیشتر اضلاع میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی۔جبکہ خطہ ٔپوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقامات پر کہرا پڑا۔

آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی13، استور، زیارت منفی09، قلات منفی08، کالام ، اسکردومنفی07، ہنزہ منفی06، نتھیا گلی ،گوپس منفی05، کو ئٹہ اوردیر میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

بدھ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہا۔

جمعرات کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان۔
مزید پڑھیں: آج بروز جمعرات 8 جنوری 2026 سونے کی تازہ ترین قیمت

یہ بھی پڑھیں