اسلام آباد(اوصاف نیوز)ہفتہ کے روز بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اورہلکی برفباری جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ۔
پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے کا امکان۔
ہفتہ کے روز بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اورہلکی برفباری جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونحوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش /ہلکی برفباری ہوئی ۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونحوا کے میدانی اضلاع میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی ۔ سب سے زیادہ بارش کالام 04اورپٹن میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی ۔
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ ،اسکردومنفی09، گوپس منفی08، بگروٹ منفی05 اور کا لام میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
جمعہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہا۔
ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنےکا امکان ۔ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر دھند چھائے رہنے کی توقع ۔
مزید پڑھیں: آج بروز ہفتہ 17 جنوری 2026 سونے کی تازہ ترین قیمت

