Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

متحدہ عرب امارات نےتمام مساجد کے عملے کے لیے انقلابی اعلان کر دیا

متحدہ عرب امارات کے صدر نے تمام مساجد کے عملے کو بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد ماہانہ الاؤنس دینے کا حکم دے دیا۔

صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی جانب سے اعلان کردہ الاؤنس مساجد کے اماموں اور مؤذن کی ماہانہ تنخواہ میں شامل کیا جائے گا۔

 مزید پڑھیں :  زمین کو سنگین ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ، 2024 میں گرمی کی شدت کا نیا ریکارڈ؟ اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنرل اتھارٹی برائے اسلامی امور و اوقاف کے چیئرمین ڈاکٹر عمر ہبتور الداری نے کہا ہے کہ یہ اقدام صدر مملکت کی جانب سے مساجد کے آئمہ و موذن کے لیے تعریف کا اشارہ ہے جو کہ مسجدعبادت اور امن کا ماحو ل برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔ وہ اعلیٰ ترین معیارات پر عمل پیرا ہیں۔

ڈاکٹر عمر ہبتور الداری نے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا مساجد کے عملے کی حمایت، دیکھ بھال اور مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں