شارجہ کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں سے انسانی صحت کے مسائل پیدا ہو گئے۔
خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شارجہ میں ماہرین صحت نے عوام کو گھروں میں نلکے کا پانی استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بارش کے پانی میں سیوریج کی آمیزش سے بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے جب کہ اسپتال کو وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے تیار کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : پاکستان کا اسپورٹس ٹورنامنٹ،گیمرز 2024 کے شو ڈاؤن کے لیے اکٹھےہو گئے
حکومت کا کہنا ہے کہ جلد ہی شارجہ کے متاثرہ علاقوں میں زندگی مکمل طور پر بحال ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں دبئی، شارجہ اور ابوظہبی سمیت دیگر ریاستوں میں ریکارڈ توڑ طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے بعد بڑے علاقے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئی تھیں۔
