دبئی ،کراچی(نیوزڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ایک بار پھر تیز بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو رہی ہے جس کے بعدیواے ای انتظامیہ پاکستان سے آنے والی پروازوں سمیت دیگرپروازیں منسوخ کر دیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام نے شہریوں کوہدایت کی کہ وہ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں ۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے بھی دبئی اور شارجہ کا سفر کرنے والے کا ارادہ رکھنے والے مسافروں کے ساتھ نئی سفری ہدایات شیئر کردیں۔
پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے سمیت متعدد ایئر لائنز کے فضائی آپریشن اگلے اعلان تک معطل رہیں گے۔
انہوں نے بتایاکہ پی آئی اے کی پروازوں کو شدید موسمی حالات کے باعث تاخیر اور منسوخی کا سامنا ہے۔
ان رکاوٹوں کے باوجود ایئر لائن مسافروں کو ان کی حفاظت کے لیے اپنے عزم کا یقین دلاتی ہے۔
انہوں نے کہ ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور موسمی صورتحال بہتر ہوتے ہی دوبارہ فلائٹ آپریشن شروع کردیا جائیگا۔
ترجمان کے مطابق مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے سفر کے حوالے سے اپ ڈیٹس اور رہنمائی کے لیے ایئر لائن کے کال سینٹر سے رابطہ کریں۔
بارش کے دوران یواے ای حکام نے دیگر کئی پروازیں بھی منسوخ کر دیں جس سے دبئی کے مصروف بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آمد اور روانگی متاثر ہوئی۔
کئی دیگر ایئر لائنز بھی پروازوں کو دوبارہ شیڈول کر رہی ہیں اور کسی بھی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں،مسافروں کے لیے بغیر کسی اضافی چارجز کےدوبارہ بکنگ کی جائیگی۔

