Search
Close this search box.
بدھ ,22 جولائی ,2026ء

اسرائیل کو اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل کر لیا گیا

اسرائیل کو اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کو غزہ میں بچوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بلیک لسٹ کیا گیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں روس، افغانستان، صومالیہ، شام، یمن، داعش اور بوکو حرام بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ جون کے آخر تک شائع کر دی جائے گی۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق غزہ کے پانچ میں سے کم از کم چار بچے 72 گھنٹوں میں سے ایک پورا دن بغیر خوراک کے گزرے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اہلکار نے اسرائیل کو اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل کیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

فرانسسکا البانیس کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 15 ہزار فلسطینی بچے مارے گئے ہیں۔

 مزید پڑھیں:  8 ماہ سے جاری ظلم کے باوجود اسرائیل کی خون بہانے کی پیاس ختم نہیں ہوئی، وزیر اعظم

یہ بھی پڑھیں