Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

لڑکی نے بوائے فرینڈ کو روکنے کیلئے ائیرپورٹ پر کال کر دی، پھر کیا ہوا؟

بنگلورو(نیوزڈیسک)بھارت کے شہر بنگلور وکے ائیرپورٹ پر عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک 29 سالہ لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو ممبئی جانے سے روکنے کے لیے جھوٹی خبر پھیلا دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پونے سے تعلق رکھنے والی اندرا راجور نے اپنے دوست میر رضا مہدی کو ممبئی جانے سے روکنے کے لیے عجیب طریقہ آزمایا۔

اندرا راجور میر رضا کے ساتھ بنگلورو میں نوکری کرتی تھیں، جس نے ائیرپورٹ پولیس کو نامعلوم نمبر سے فون کیا اور بتایا کہ ممبئی جانے والی فلائٹ کے مذکورہ مسافر کے بیگ میں بم ہے۔

ساتھ ہی خاتون نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ وہ اس کا بوائے فرینڈ ہے۔

بعدازاں جب پولیس نے طیارے سے میر رضا کو اتار کر اس کی تلاشی لی تو اس کے پاس سے کچھ بھی برآمد نہ ہوا۔

اندرا کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن لے جایا گیا جہاں انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ ان کے اور میر رضا کے درمیان کچھ اختلافات تھے اور وہ میر رضا کو ممبئی جانے سے روکنا چاہتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں