Search
Close this search box.
جمعه ,17 جولائی ,2026ء

پاکستان اوردنیا بھر میں آج انصاف کی فراہم کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج انصاف کی فراہمی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انصاف سست رفتاری کا شکار ہونے کی وجہ سے مقدمات سالہا سال لٹکتے رہتے ہیں، ماتحت عدلیہ میں گنتی کے جج مگر کیسوں کی بھرمار ہے، اعلیٰ عدلیہ میں بھی مقدمات کی تعداد لاکھوں میں موجود ہے۔ملک بھر کی عدلیہ میں اس وقت تقریباً 22 لاکھ سے زائد مقدمات زیر التواء ہیں، سپریم کورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت 58 ہزار سے زائد، اسلام آباد ہائی کورٹ میں 15 ہزار مقدمات جبکہ ماتحت عدالتوں میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ کے قریب افراد انصاف کے منتظر ہیں۔ورلڈ جسٹس پراجیکٹ کی 2023ءکی رپورٹ کے مطابق انصاف کی فراہمی میں پاکستان 142 ممالک کی فہرست میں 130 ویں نمبر پر ہے، قانونی ماہرین کے مطابق سیاسی مقدمات سے زیر التواء مقدمات کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوتا ہے، عدلیہ کو سیاسی مقدمات سے بھی دور رہنا چاہئے۔

جامشورو پولیس اسٹیشن کے مال خانے میں دھماکہ،تفصیلات جانیں

یہ بھی پڑھیں