فرانسیسی کوہ پیما نے بینجمن ویڈرینز نے بغیر آکسیجن کے 11 گھنٹے میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کر کے ریکارڈ قائم کرلیا۔ کئی کوہ پیماؤں نے دنیا کے دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر عالمی ریکارڈ قائم کیا، گزشتہ روز 10 پاکستانیوں سمیت تقریباً 65 کوہ پیماؤں نے 8 ہزار 611 میٹر بلند چوٹی کو سر کیا، وہیں کئی کوہ پیماؤں کو اونچائی پر پہنچنے کے بعد مشکلات پیش آئیں اور انہیں اپنا سفر ختم کرنا پڑا۔
فرانس کے بینجمن ویڈرینز نے 11 گھنٹے میں چوٹی سر کر کے ریکارڈ قائم کیا، انہوں نے آکسیجن کی مدد کے بغیر چوٹی سر کی۔32 سالہ کوہ پیما نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے 40 دن سے زیادہ بیس کیمپ میں رہنے کے بعد یہ کارنامہ انجام دیا، وہ ہفتہ کو شب کے بعد کے ٹو بیس کیمپ سے نکلے اور 10 گھنٹے، 59 منٹ اور 59 سیکنڈ میں چوٹی پر پہنچے۔
سلطانہ بی بی کے ٹو سر کرنے والی تیسری پاکستانی خاتون بن گئیں

