Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

سانپ نے ہزاروں افراد کو بجلی سے محروم کر دیا

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)ایک سانپ نے کئی شہریوں کو بجلی سے محروم کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ریاست ورجینیا میں تین روز تک بجلی غائب رہی جس سے شہری رل کر رہ گئے۔

امریکی بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی نے اس مسئلے کی وجہ دریافت کی تو معلوم ہوا کہ سانپ کی وجہ سے بجلی کی بندش رہی جس پر ان کا مؤقف بھی سامنے آیا۔

کمپنی کے مطابق ورجینیا کے 11 ہزار 700 بجلی صارف بجلی کی بندش سے متاثر ہوئے۔

ڈومینین انرجی نامی کمپنی نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے کی شب ہونے والی بجلی کی اس بندش سے نیوپورٹ شہر میں واقع کرسٹوفر نیوپورٹ یونیورسٹی بھی متاثر ہوئی۔

اس حوالے سے کمپنی ورکرز نے بتایا کہ ایک سانپ ہائی وولٹیج ایریا میں رینگتے ہوئے داخل ہوا اور ٹرانسفارمر میں داخل ہوا جس سے بجلی چلی گئی۔

تاہم ڈیڑھ گھنٹے کی مرمت کے بعد بجلی بحال ہوئی، سانپ کس قسم کا تھا اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
مزیدپڑھیں :پنوعاقل میں بچوں کے باجا بجانے پر دو گروپس میں تصادم، 10 افراد زخمی

یہ بھی پڑھیں