Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کیلئے سخت پالیسی کا اعلان، نئی شرائط لاگو کر دی گئیں

متحدہ عرب امارات کی جانب سے ملازمت یا وزٹ ویزا پر آنے والے ایشیائی باشندوں کے لیے سخت پالیسی کا اعلان کیا ہے۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ٹریول انڈسٹری کے ایگزیکٹو نے کہا کہ پاکستان اور دیگر ممالک سے وزٹ ویزا پر متحدہ عرب امارات آنے والے سیاحوں کے پاس درہم 3,000 فنڈز، واپسی کا ٹکٹ اور ہوٹل میں رہائش یا خاندان کے کسی فرد کے ساتھ رہائش کا ثبوت ہونا ضروری ہے اور جو لوگ ان معیارات کو پورا کرنے میں ناکام ہوئے تو انہیں امارات میں داخلے سے انکار کر دیا جائے گا اور ان کے آبائی ممالک کو واپس بھیج دیا جاتا ہے۔

پاکستانی حکام نےبھی امارات آنے جانے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے پاس امارت میں ہوٹل میں قیام، مناسب رقم اور واپسی کا ٹکٹ جیسی بنیادی چیزیں نہیں ہوں گی تو انہیں ہوائی اڈوں سے واپس کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں