Search
Close this search box.
جمعرات ,23 جولائی ,2026ء

حسینہ واجد کے قریبی سفیروں کی چھٹی، 7اہم ممالک سے واپس بلا لئے

ڈھاکہ (نیوزڈیسک)بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے امریکا، روس، سعودی عرب، جاپان اور جرمنی سمیت 7 ممالک سے معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے قریبی سفیروں کو واپس طلب کرلیا۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر محمد یونس کی زیر قیادت عبوری حکومت نے ایک اہم انتظامی رد و بدل کے تحت مختلف ممالک میں تعیات اپنے سفیروں کو واپس بلانے کا حکم دیا ہے۔

عبوری حکومت نے واشنگٹن میں تعینات سفیر محمد عمران، ماسکو میں تعینات سفیر قمر الحسن، ریاض میں سفیر جاوید پٹواری، ٹوکیو میں سفیر شہاب الدینی، برلسن میں سفیر مشرف حسین بھویاں، ابوظہبی میں تعینات سفیر ابو ظفر، ابوظہبی میں تعینات ہائی کمشنر عزیر السلام اور مالے میں تعینات ہائی کمشنر ابوالکلام آزاد کو واپس بلالیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں حلف اٹھایا تھا۔ صدر محمد شہاب الدین نے 15 رکنی عبوری کابینہ سے حلف لیا اور بنگلہ دیش میں 17 سال بعد عبوری حکومت بنی۔

بنگلہ دیشی طلباء کا الٹی میٹم کام کرگیا، حسینہ واجد کے حامی سپریم کورٹ کے 5 جج مستعفی

یہ بھی پڑھیں