Search
Close this search box.
جمعرات ,23 جولائی ,2026ء

سکول کھل گئے،تعلیمی سامان پر 80 فیصد تک رعایت کااعلان

ابوظہبی (نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات شارجہ کے مختلف شاپنگ مالز، لائبریریوں اورسٹیشنری شاپس میں بیک ٹو سکول مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کی جانب سے شارجہ سمر پروموشنز‘کے ایک حصے کے طور پر منعقد کی جانے والی یہ مہم یکم ستمبر تک جاری رہے گی۔

اس دوران والدین اور ہرعمر کے طلبہ کو سکول پراڈکٹس کی ایک وسیع رینج پر 80 فیصد تک کی ناقابل یقین ڈیلز اور رعایت فراہم کی جائے گی۔ر

واں سال بیک ٹو سکول مہم میں بچوں کے لیے مختلف تفریحی سرگرمیاں اور ورکشاپس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ خصوصی ایونٹس میں سکول بیگز اورتعلیمی سامان کی تقسیم کی جائے گی۔ 23 سے 25 اگست تک چھ مالز کے ذریعے طلبہ، والدین اور فیملیز کو 100 سکول بیگز اور تعلیمی سامان خریدنے کے لیے 100 واؤچر بھی دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں