تہران(نیوزڈیسک) ایران کے جنوبی خراسان صوبے میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں19 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 17 زخمی ، سرکاری ٹیلی ویژن نے اتوار کو بتایا کہ کان میں 30 افراد اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔
سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ حادثہ مدانجو کمپنی کے زیر انتظام کان کے بلاکس B اور C میں میتھین گیس کے پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے کے وقت بلاکس میں کارکنوں کی کل تعداد 69 تھی۔ایران کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ دھماکہ ہفتہ کی رات 9 بجےہوا۔
صدر مسعود پیزشکیان نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ “میں نے وزراء سے بات کی ہے اور ریسکیو کارروائیاں تیز کرنے کی پوری کوشش کریں گے.
