Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

نریندرا مودی کے دورہ امریکہ، بھارتی سفارتخانے کے افسر کی لاش برآمد

نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے ایک افسر کی لاش برآمد ۔بھارتی میڈیا پر مکمل خاموشی چھاگئی جبکہ بھارتی ویب سائٹ نے انتہائی محتاط انداز میں معلومات شیئر کی ہیں جس میں کہا گیاکہ بھارتی سفارت خانہ متوفی افسر کے اہل خانہ سے رابطے میں ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ افسر نے پھانسی لگا کر اپنی جان لے لی جبکہ خاندان کی رازداری کو برقرار رکھنے کیلئے سفارتخانے نے متوفی افسر کے بارے میں کوئی معلومات شیئر نہیں کیں۔

دوسری جانب مودی کے سخت ناقد سوئیڈن میں مقیم پروفیسراشوک سوئن نے اس معاملے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ایکس پر کہا کہ ’ وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ بھارت سے کچھ قبل ہی واشنگٹن ڈی سی میں ’انتہائی پراسرار صورتحال میں‘ بھارتی سفارت خانے میں ایک بھارتی سفارتکار کی لاش ملی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’بھارتی سفارتخانے نے دو دن بعد معاملے پر (مختصر) بات کی ہے جبکہ بھارتی میڈیا نے چپ سادھ لی، امریکا کی جانب سے بھارتی سفارتحانے سے سکھ رہنما کے قتل کے سازش کے معاملے پر پوچھ گچھ جاری ہے۔
بنوں ، احتجاجی دھرنا دینے پر 11 پولیس اہلکار نوکری سے فارغ

یہ بھی پڑھیں