Search
Close this search box.
هفته ,18 جولائی ,2026ء

پیجر ، واکی ٹاکی پر پابندی ، ایئرلائنز نے خبردار کردیا

دبئی(نیوز ڈیسک)امارات ائیرلائنز دبئی آنے جانے والی یا اس کے راستے سفر کرنے والی تمام پروازوں میں مسافروں کو پیجر یا واکی ٹاکی لے جانے سے روک دیا ہے۔ایمریٹس ائیر لائن کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق چیک ان اور کیبن کے سامان دونوں پر ہوتا ہے، اس حوالے سے بہت سختی سے اس پر عملدرآمد کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کوئی ممنوعہ آلات ملنے کی صورت میں دبئی پولیس ضبط کر لے گی۔

امارات ائیرلائنز نے نوٹس میں کہا کہ دبئی آنے جانے یا اس کے راستے سفر کرنے والی پروازوں میں تمام مسافروں کو چیک ان یا کیبن کے سامان میں پیجر اور واکی ٹاکیز لے جانے سے منع کیا گیا ہے۔ایمریٹس اتوار سے عمان کے لیے دوبارہ آپریشن شروع کریگا، امارات کی عراق اور ایران آنے جانیوالی تمام پروازیں پیر تک منسوخ رہیں گی۔

دبئی سے گزرنے یا وہاں سے سفر کرنیوالے مسافر جن کی آخری منزل ان دونوں ممالک میں ہو، انہیں منگل تک سفر شروع کرنے کے مقام سے نہیں لیا جائے گا۔

شمالی وزیرستان، پاک فوج اور خوراج میں جھڑپ، کرنل سمیت 6 جوان شہید

یہ بھی پڑھیں