Search
Close this search box.
هفته ,18 جولائی ,2026ء

بھارتی فورسز کا 36 ماؤ علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

نئی دیلی(نیوز ڈیسک)ماؤ علیحدگی پسند ایک تحریک کے طور پر شروع ہوئی جس نے غریب مقامی برادریوں کے لیے روزگار، زمین اور قدرتی وسائل سے زیادہ سے زیادہ دولت کے حصول کا مطالبہ کیا۔بھارت سکیورٹی فورسز نے وسطی ریاست چھتیس گڑھ میں کارروائی کرتے ہوئے درجنوں مشتبہ ماؤ علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز اور مشتبہ ماؤ علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کا واقعہ جمعے کے روز پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چھتیس گڑھ کے نارائن پور اور دنتے واڑہ اضلاع کے درمیان سرحد پر واقع ابوجھماد جنگل میں تقریباً 50 مشتبہ باغیوں کو گھیر لیا۔ اور اس حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپ کے نتیجے میں 36 مشتبہ ماؤ علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فورسز 1967 سے ماؤ علیحدگی پسندوں کے ساتھ جنگ لڑ رہی ہے، جنہیں نکسلائٹس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ماؤ علیحدگی پسند ایک تحریک کے طور پر شروع ہوئی جس نے غریب مقامی برادریوں کے لیے روزگار، زمین اور قدرتی وسائل سے زیادہ سے زیادہ دولت کے حصول کا مطالبہ کیا۔اس کے علاوہ چینی انقلابی رہنما ماؤ زے تنگ سے متاثر یہ گروپ کئی وسطی اور شمالی ریاستوں میں سرگرم ہیں۔

ستاروں کی روشنی میں آج بروزاتوار6 اکتوبر 2024 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟

یہ بھی پڑھیں