Search
Close this search box.
هفته ,18 جولائی ,2026ء

ایران نے فضائی سفر پر عائد پابندی کوختم کردیا

تہران(نیوز ڈیسک) ایران نے ملک میں فضائی سفر پر عائد پابندی ختم کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے صورتحال معمول پر آنے کے بعد فضائی سفر پر عائد پابندیوں کو ختم کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی سفر کیلئے ماحول کو محفوظ قرار دیا ہے جس کے بعد سفری پابندیوں کو ختم کیا گیا ہے۔اس سے قبل ایرانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے کہا تھا کہ تمام پروازیں پیر کی رات 9 بجے تک منسوخ کردی گئی ہیں۔تاہم صورتحال سازگار ہونے اور فضائی سفر محفوظ ہونے کی یقین دہانی کے بعد سول ایوی ایشن نے پابندیاں اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام سفری پابندیاں ختم کرنے کے بعد ائیرلائنز اب اپنے آپریشنز شروع کرسکتی ہیں۔

اس سے قبل ایران میں وجہ بتائے بغیر ائیرلائنز کو آپریشنز روکنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے تاہم میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد فلائٹ آپریشنز بند کیے تھے۔

دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک جیف بیزوز نے زندگی میں کامیابی کا راز بتا دیا

یہ بھی پڑھیں