امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکا میں اگلے ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے خلاف بغاوت کی گئی اور ان کا تختہ الٹا گیا۔
ایک ریلی سے خطاب میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن انہیں کملا ہیرس سے زیادہ پسند کرتے ہیں کیونکہ کملا نے ان کی جگہ لی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے خلاف بغاوت کی گئی اور ان کا تختہ الٹا گیا۔دوسری جانب ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے بالکل صحت مند ہونے سے متعلق اپنی میڈیکل رپورٹ جاری کردی۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی طبی رپورٹ جاری کرنے پر تیار نہیں، ٹرمپ صدارتی منصب سنبھالنے کےلیے ان فٹ ہیں۔
راولپنڈی، داماد نے گھر میں گھس کر ساس اور سسر کو قتل کر دیا


