والنسیا (نیوزڈیسک) اسپین میں ایک دن کی تباہ کن موسلادھار بارش نے ہر طرف تباہی مچادی، 8گھنٹوں میں 64 افراد ہلاک ، سیلابی ریلے نے تباہی مچادی، متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔اسپین کے مشرقی علاقے والنسیا میں موسلادھار بارشوں کے بعد کم از کم 64 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
اسپین کی تاریخ میں تین دہائیوں کے دوران سب سے تباہ کن سیلاب ہے۔ صرف ایک دن کی موسلادھار بارش سے سڑکیں اور قصبے پانی میں ڈوب گئے۔رپورٹ کے مطابق جنوبی اور مشرقی علاقوں میں طوفانی بارشوں نے گزشتہ ایک برس کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ ریسکیو میں کئی لوگوں کی جانوں کو بچالیا ۔لوگوں کو سیلاب سے بچانے اور ان کی مدد کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ،
شہریوں کو گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات جاری ، مقامی حکام کے مطابق موجودہ صورتحال کے سبب کچھ علاقوں تک پہنچنا ناممکن ہوگیا ہے۔، لوگوں نے گاڑیوں کی چھتوں پر چڑھ کر پوری رات گزاری، بارش کے دوران ایک بڑا اور اونچا ریلا آیا اور سب کچھ بہا کر لے گیا۔
متنازعہ حکومتی جوڈیشل ریفارمز ، سپریم کورٹ کے 8 ججز نے استعفیٰ دیدیا

