Search
Close this search box.
جمعه ,17 جولائی ,2026ء

موبائل چوری کرنیوالا شخص ہیلی کاپٹر کے ذریعے گرفتار

لندن (نیوزڈیسک)برطانیہ میں پولیس نے موبائل فون چھین کر بھاگنے والے موٹرسائیکل سوار افراد کو دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں گرفتار کرلیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں اس لمحے کو دکھایا گیا ہے جب وسطی لندن میں فٹ پاتھ پر ایک شخص سے موبائل فون چھین کر موٹرسائیکل سوار دو افراد فرار ہو گئے۔

پولیس کے ہیلی کاپٹر اور ایک افسر کے باڈی کیم کے ذریعے مبینہ چوروں کا پیچھا کیا اور دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں انہیں پکڑ لیا۔میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ اس جوڑے نے ویسٹ منسٹر، کنسنگٹن اور چیلسی میں ایک گھنٹے کے دوران کئی فون چرائے تھے۔

مبینہ چوروں کا نام پارکنسن اور ولسن بتایا گیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں جیل میں پانچ سے زائد سال کی سزا کا سامنا ہے۔رواں ہفتے کے اوائل میں میٹ نے ایک الگ واقعے کی فوٹیج جاری کی جس میں ایک ای بائیک سوار نے بس اسٹاپ پر ایک خاتون کا فون اس کے ہاتھ سے چھین لیا تھا۔
اس بار قانون ہاتھ میں لینے والےکسی شخص کو واپس نہیں جانے دینا، وزیر داخلہ کی پولیس کو ہدایت

یہ بھی پڑھیں