نیویارک (نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میںمظاہرین پر ریاستی تشدد کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج سے نمٹنےکیلئے فوج کی تعیناتی کا نوٹس لے لیا ۔
ترجمان اقوام متحدہ کے مطابق سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس پاکستان میں جاری مظاہروں اور فوج کی تعیناتی کی رپورٹس سمیت صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ پاکستانی حکمران اور اپوزیشن پرسکون اور تحمل کا مظاہرہ کریں ، کسی بھی تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ سیکرٹری جنرل نے پاکستان حکام پر زور دیتے ہوا کہ وہ اظہار رائے کی آزادی اور پرامن اجتماع کے حق کو برقرار رکھیں۔
UN Secretary-General António Guterres @antonioguterres has taken note of the deployment of the army to address the #PtiFinalCall protests in #Pakistan. The @UN_Spokesperson issued the following statement "The Secretary-General continues to closely follow the situation in… pic.twitter.com/0mITJGQeVv
— Jahanzaib Ali (@JazzyARY) November 26, 2024



