بھارت (نیوزڈیسک)بھارتی شہر ممبئی کی رہائشی ایئرانڈیا کی پائلٹ 25 سالہ سریشتی تولی نے خودکشی کرلی۔ افسوسناک واقعے کے بعد پولیس نے ان کے 27 سالہ بوائے فرینڈ آدتیہ پنڈت کو خودکشی پر اُکسانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سریشتی، جن کا تعلق اتر پردیش سے تھا، جون 2023 سے ممبئی کے مرول علاقے میں کناکیہ رین فاریسٹ اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھیں۔ ان کے انکل نے الزام عائد کیا کہ انہیں بوائے فرینڈ کی جانب سے مبینہ طور پر ہراساں کیا جا رہا تھا اور ان پر غیر ویجیٹیرین کھانا ترک کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہا تھا۔
پولیس کے مطابق، سریشتی اور آدتیہ کی ملاقات دو سال قبل دہلی میں کمرشل پائلٹ کورس کے دوران ہوئی، جس کے بعد ان کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہوگئے تھے۔ واقعے کے روز، سریشتی نے آدتیہ کو فون کرکے اپنی زندگی ختم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ آدتیہ دہلی سے فوری طور پر ممبئی پہنچا، لیکن جب وہ ان کے فلیٹ پر پہنچا تو دروازہ اندر سے بند تھا۔
چابی ساز کی مدد سے دروازہ کھولنے پر سریشتی کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔پوائی پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں اور آدتیہ کو ان کے انکل کی شکایت پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعرات،28نومبر2024 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟



