Search
Close this search box.
پیر ,13 جولائی ,2026ء

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحلی علاقوں میں7 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

کیلی فورنیا(نیوزڈیسک) امریکہ کی ریاست کیلفورنیا کے ساحلی علاقوں میں 7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز شمالی کیلی فورنیا میں 99 کلومیٹر دور، گہرائی10 کلومیٹر تھی۔
امریکی جیالوجیکل سروے میں خبردار کیا گیا ہے کہ امریکی ریاستوں ٰ میں‌مستقبل میں سونامی اور زلزلوں سے تباہی کا خطرہ ہے جس سے بچنے کیلئے حکومت ہنگامی اقدامات اٹھائے ، ماہرین کے مطابق امریکی ریاستیں مستقبل میں زلزلوں کی زد میں آسکتی ہیں.

سان فرانسسکو،اوریگون سمیت کئی مقامات پرسونامی کی وارننگ جاری کی تھی اب کیلی فورنیا زلزلے کے بعد جاری سونامی وارننگ واپس لے لی گئی۔شہری حکام کے مطابق کیلی فورنیا اوریوریکا میں زلزلہ کے بعد تاحال کسی مالی و جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی نئی تصاویروائرل، طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں؟

یہ بھی پڑھیں