قاہرہ( نیوزڈیسک) مصر کے شہر القوصیہ میں افسوسناک ٹریفک حادثے میں 13 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جن میں شادی کی تیاریوں میں مصروف دلہن بھی شامل تھی جو اپنے لئے شادی کا جوڑا خریدنے کیلئے مصر کے شہر جا پہنچی ۔
عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر ی شہر القوصیہ میں پیٹرا اشراف کی شادی کی تیاریاں عروج پر تھیں، اہل محلہ دلہن کے گھر کو سجانے میں مصروف تھے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی شادی کی خوشیاں سوگ میں بدل گئی۔
رپورٹس کے مطابق 26 سالہ پیٹرا اشراف اپنی آنکھوں میں مستقبل کے خواب سجائے اپنے لئے شادی کا جوڑا خریدنے گئی تھی، جو اس بات سے بے خبر تھی کہ آنے والے لمحات میں کیا ہونے والا ہے؟۔
منی بس اسیوط شہر کے مضافات میں پہنچی تھی کہ اچانک سامنے سے آنے والے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ منی بس مکمل طورپر تباہ ہوگئی , بس میں موجود 13افراد لقمہ اجل بن گئے، جن میں پیٹرا اشراف بھی تھی جو اپنے لیے عروسی جوڑا تو نہ خرید سکی مگر کفن میں لپٹی گھر پہنچ گئی۔
محسن نقوی کی علی امین گنڈا پور سے ملاقات، قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی