واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپکے خصوصی مشنز کےمشیر رچرڈ گرینل نے ایکس کے مالک ایلون مسک سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کریں جہاں Starlink سروس کی ضرورت ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے رچرڈ گرینل کوجواب دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں سٹارلنک کے نیٹ کی خاص طور پراس لیے ضرورت ہے کیونکہ پاکستان کی ڈیپ اسٹیٹ (اسٹیبلشمنٹ ) نے حقائق پرمبنی خبروں کے پلیٹ فارم (ایکس )کوپاکستان میں بند کردیاہے،جس تک پاکستانی وی پی این کے ذریعے رسائی حاصل کرتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:خبردار!!! کمپنی نے مارکیٹوں سے ’لیز کلاسک‘ چپس کے تمام پیکٹ واپس منگوا لئے



