Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

پراسرار ڈرونز کا عوام پر زہریلے کیمیکلزکاچھڑکاؤ؟ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

امریکا کی ریاستوں میں اُڑتے پراسرار ڈرونز نے جہاں شہریوں کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے وہیں سوشل میڈیا صارفین نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈرون امریکی شہریوں پر زہریلے کیمیکل کا اسپرے بھی کرنے لگا۔

یہ دعویٰ ایک امریکی سوشل میڈیا صارف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کیا۔ ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے کیپشن درج کیا کہ اب ڈرونز نے کیڑوں کی طرح امریکی شہریوں پر بھی اسپرے کرنا شروع کر دیا ہے۔

وہیں ایک اور ایکس صارف نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ جب لوگ پوچھیں گے کہ انہوں نے برڈ فلو کیسے پھیلایا؟ یاد رکھیں ڈرونز اسپرے کرسکتے ہیں۔مسبار ویب سائٹ کی جانب سے مذکورہ ویڈیو کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ گردش کرنے والی ویڈیو گمراہ کن ہے۔

آسمان پر اُڑنے والے ڈرونز کی ویڈیو حالیہ نہیں بلکہ 2 سال پرانی ہے جو امریکا نہیں بلکہ چین میں بنائی گئی ہے۔سوشل میڈیا ٹرولز کے دعوے کے برعکس، یہ ویڈیو نہ تو حالیہ ہے اور نہ ہی امریکہ میں فلمائی گئی ہے۔ مسبر کی تفتیشی ٹیم نے اصل ویڈیو کا سراغ لگایا، جسے نومبر 2022 میں یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا تھا، جس کا عنوان تھا “چین میں کووڈ کے خلاف ڈرون کے ذریعے اسپرے کیمیکلز کا چھڑکاؤ۔

ایران: بس اور فیول ٹرک کے درمیان تصادم، 9 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیں