Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

امریکہ ، برطانیہ کے مختلف شہروں میں برفباری ، الرٹ جاری

لندن (نیوزڈیسک)برطانیہ میں شدید برفباری کی تین روزہ وارننگ جاری ، انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں آج سے برفباری شروع ہونے کا امکان ہے ۔۔برطانوی محکمہ موسمیات حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ایک فٹ تک برف پڑسکتی ہے۔

موسم کی شدت کی وجہ سے اسکول بند ہونے، سڑکوں کی بندش، اور پروازوں اور ٹرین کے نظام میں خلل پڑنے کا خدشہ ہے۔ادھر، کیلیفورنیا سمیت تیرہ امریکی ریاستوں میں بھی نئے طوفان کی وارننگ جاری کی گئی ہے جہاں ڈیڑھ فٹ تک برفباری متوقع ہے اور ہواؤں کی رفتار ستر میل فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

اس کے نتیجے میں بجلی کے نظام کے بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے۔عوام سے احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
معروف پاکستانی ادکارہ نیلم منیر کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل

یہ بھی پڑھیں