Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

لاس اینجلس میں بھڑکنے والی آگ مزید آگے بڑھنے لگی، 12 ہزار عمارتیں ختم، اموات بڑھ گئیں

امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی تاریخ کی بدترین آگ سے ہلاکتیں دس ہوگئی ہیں اور ان ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ آگ سے ہالی ووڈ ادا کاروں کے پُرتعیش گھروں سمیت 12 ہزار سے زائد گھر اور عمارتیں جل کر راکھ بن گئیں۔ آگ سے متاثرہ علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور تیز ہواؤں سے آگ مزید پھیلنے کا خطرہ ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق چار لاکھ افراد کو نقل مکانی کا کہہ دیا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اس وقت ہالی ووڈ ہلز، پاساڈیٹا سمیت 6 مقامات پر تاحال آگ لگی ہوئی ہے۔دوسری جانب امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بھی بےقابو ہے۔ حکام کے مطابق اب تک صرف آٹھ فیصد آگ پر قابو پایا گیا ہے۔ ایٹن شہر میں چودہ ہزار ایکڑ اراضی پر سب کچھ جل گیا ہے۔ترجمان پینٹاگون کے مطابق پانچ سو اہلکار اور دس نیوی ہیلی کاپٹر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔کیلیفورنیا میں ایک سو پچاس بلین ڈالر کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے طلاق کے تجربے پر لب کشائی کردی

یہ بھی پڑھیں