Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

’’یہ شادی نہیں ہوسکتی ’’، دلہن کی ماں کا جراتمندانہ اقدام، دل جیت لئے

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) آپ کی مہربانی ۔۔ واپس چلے جائیں شرابی دلہا کے ساتھ اپنی بیٹی نہیں بیاہ سکتی ۔ ماں نے بھری بارات واپس لوٹا دی ، جراتمندانہ اقدام نے شہریوں کے دل جیت لئے ۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق واقعہ بینگلورو کے علاقے میں پیش آیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔


دلہا اورباراتی جب شادی کے لئے پہنچے تو رسومات کے لیےدلہا کو منڈپ پر طلب کیا گیا۔ دلہا کی غیر حالت اور الٹے سیدھے قدموں کودیکھ کر ماں کادل دھل گیا اور اس نے جب یہ پایا کہ دلہا نشے میں ہے تو انہوں نے ہاتھ جوڑ کر دلہا اور باراتیوں سے درخواست کی کہ وہ واپس چلے جائیں کیوں کہ وہ ایک شرابی سے اپنی بیٹی کا بیاہ نہیں کرسکتی دلہن کی والدہ کا کہنا تھا کہ ابھی سے ایسے تیور ہیں تو آگے میری بیٹی کے مستقبل کا کیا ہو گا۔
کچھ لوگوں نے صلح صفائی کی کوشش کی تاہم مرے پر سو درے نشے میں دھت دولہے نے جب آرتی کی تھالی کو اٹھا کر نیچے پھینکا تو یہ طے ہوگیا کہ اب یہ شادی نہیں ہوسکتی ۔
سوشل میڈیا صارفین نے دلہن کی ماں کے بولڈ قدم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچھا لگا کہ اب مشرق میں بھی ناک اور لوگوں کی پروا کئے بغیر مائیں اپنی بیٹیوں کے مستقبل کو اہمیت دے رہی ہیں ۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ ماں کے یہ جملے کہ میں اپنی بیٹی کی شادی آپ سے نہیں کرنا چاہتی اور نہ ہی آپ کو اپنے خاندان کا حصہ بنانا چاہتی ہوں زبردست تھے۔
مزیدپڑھیں:سینئر صحافی جاوید شہزاد کی نماز جنازہ اداکردی گئی،آہوں‌اورسسکیوں‌میں‌سپردخاک،قل خوانی کل ہوگی

یہ بھی پڑھیں