Search
Close this search box.
اتوار ,12 جولائی ,2026ء

باپ نے زہریلا دودھ پلا کر بچوں کو مار ڈالا

نئی دہلی(انٹرنیشنل‌ڈیسک)بھارت میں سفاک باپ نے زہریلا دودھ چار بچوں کو پلا کر ان کی جان لے لی۔

انڈین میڈیا کے مطابق بہار کے بھوجپور ضلع میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا جس میں سنگ دل باپ نے مبینہ طور پر دودھ میں زہر ملا کر اپنے چار بچوں کو پلایا جس سے تین بچوں کی موت ہو گئی۔

یہ واقعہ منگل کی رات بیہیا پولیس اسٹیشن کی حدود بیلوانیہ گاؤں میں پیش آیا۔

متاثرین کی شناخت نندنی کماری (13)، ٹونی کمار (7) اور پالک کماری (5) کے طور پر ہوئی ہے جو بدھ کی صبح ایک اسپتال میں دم توڑ گئے جب کہ والد اروند کمار اور اس کا دوسرا بچہ، آدرش کمار ایک نجی اسپتال میں شدید بیمار ہیں۔

الیکٹرانکس کی دکان کے مالک اروند کمار 10 ماہ قبل اپنی بیوی کی موت کے بعد کافی مالی قرض سے نمٹ رہے تھے۔

یہ سانحہ اس وقت سامنے آیا جب خاندان کے دیگر افراد ایک شادی میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے اور گھر کو تالا لگا ہوا تھا۔ دروازہ توڑنے پر والد اور بچوں کو بے ہوش پایا۔

اہل خانہ نے انہیں آرا صدر اسپتال پہنچایا، لیکن بدھ کی صبح تین بچوں کو علاج کے دوران مردہ قرار دے دیا گیا۔
مزیدپڑھیں:قیصر سیٹ پر میرے پیچھے گھومتے تھے انہیں روکا اور کہا رشتہ بھیجیں، فضیلہ قاضی

یہ بھی پڑھیں