امریکہ(اوصاف نیوز) امریکی میڈیا کے مطابق ریاست اوکلاہوما میں 130 سے زائد مقامات پر آگ لگ گئی۔ متاثرہ علاقوں میں 2 لاکھ 36 ہزار صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ۔حکام نے ریاست اوکلاہوما اور جارجیا میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئےمزید طوفان کی وارننگ جاری کر دی ہے۔
دوسری جانب امریکہ میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی ، عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں ، مختلف حادثات میں 33 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفانی بگولوں سے ریاست میزوری میں 11 ، کنساس اور ریاست ٹیکساس میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔ کنساس میں ہائی وے پر آندھی کے باعث 50 سے زائد گاڑیاں ٹکرا گئیں۔
سعودی عرب: عید الفطر پر ملازمین اور طلبہ کو لمبی تعطیلات دینے کا فیصلہ
