Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی جاری ہے، 60.12 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

آئی این پی کے مطابق31 مارچ کو برینٹ خام تیل کی قیمت 74 اعشاریہ 74 ڈالر تھی۔ یکم اور 2 اپریل کو برینٹ خام تیل کی قیمت معمولی اضافے سے 74 اعشاریہ 95 ڈالر فی بیرل ہوئی۔

2 اپریل کے بعد سے اب تک برینٹ خام تیل کی قیمت 14 ڈالر فی بیرل سے زائد کم ہوئی ہے۔ پیٹرول ڈیزل پر فی لیٹر لیوی بھی پوری 70 روپے لگی ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جہاں بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کی گئی وہیں پاکستان پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کر دیا۔ پاکستان پیٹرولیم ڈویژن کا یہ اندازہ ہے کہ اب خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث 12 روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے جس سے ممکنہ طور پر صارفین کو ریلیف مل سکتا ہے۔

پاکستان پیٹرولیم ڈویژن کے عہدیداروں کے مطابق حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) نافذ کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔عالمی سطح پر خام تیل کی حالیہ کمی نے حکومت کو جی ایس ٹی کے نفاذ پر غور کرنے کے لیے گنجائش فراہم کی ہے۔

پاکستان پیٹرول ڈویژن کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں حتمی فیصلہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ کس طرح حکومت صارفین کو ریلیف کے ساتھ قیمتوں کو متوازن رکھتی ہے۔ کیونکہ عام خیال ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے ملک میں مہنگائی کے دباؤ کو کم کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمت میں کمی سے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے تک کی کمی بنتی ہے۔

آج بروز جمعرات مختلف شہروں میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان

یہ بھی پڑھیں