Search
Close this search box.
بدھ ,08 جولائی ,2026ء

سعودی عرب ، عراق ، آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کا ایران پر امریکی حملوں پر تشویش کا اظہار

سعودی عرب(نیوز ڈیسک)امریکا کے ایرن کی ایٹمی تنصیبات پر حملوں پر مختلف ممالک کا ردعمل سامنے آ گیا۔سعودی عرب نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو انتہائی حساس حالات اور بحران کا سامنا ہے ، عالمی برادری بحران کے سیاسی حل کیلئے کوششیں بڑھائے۔

عراق نے امریکی حملوں پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ایران پر حملوں سے علاقائی امن کو خطرہ ہے، جبکہ آسٹریلوی حکومت نے کشیدگی میں کمی، بات چیت اور سفارتکاری پر زور دیا ہے۔

علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کشیدگی میں اضافے سے گریز کیا جائے، نیوزی لینڈ سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

کیوبا کے صدر میگوئل دیاز کانیل نے امریکی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ یہ قدم انسانیت کو ایک ایسے بحران میں دھکیلتا ہے جس کے نتائج ناقابل واپسی ہو سکتے ہیں۔

چلی کے صدر نے ایکس پر لکھا کہ چلی اس امریکی حملے کی مذمت کرتا ہے، طاقت رکھنا آپ کو اس کے استعمال کی اجازت نہیں دیتا جب وہ قوانین کی خلاف ورزی ہو۔

جہاد کا اعلان صرف ریاست کرسکتی ہے،کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ بھی پڑھیں