Search
Close this search box.
بدھ ,08 جولائی ,2026ء

پاکستان پہلے کبھی ہارا نہ اسے آئندہ جنگی شکست دینا ممکن ہے، سابق بھارتی افسرکااعتراف

بمبئی (اوصاف نیوز)سابق بھارتی افسر پراوین سواہنے نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان ناقابلِ شکست ہے اور اسے میدان جنگ میں زیر کرنا ممکن نہیں ہو سکا ۔ پاکستان پہلے کبھی ہارا نہ ہی اسے آئندہ جنگی شکست دی جا سکتی ہے۔

پراوین سواہنے کا مزید کہنا تھا پاکستان نے مغربی محاذ پر آج تک کسی جنگ میں شکست نہیں کھائی، 1971 کی جنگ بھی صرف مشرقی محاذ پر ہاری ۔ اگر بھارت واقعی مغربی محاذ پر پاکستان کو شکست دیتا تو آج لائن آف کنٹرول موجود نہ ہوتی۔

سابق بھارتی افسر نے مزید کہا کہ مشرقی محاذ پر بھارت نے فضائی اور زمینی نقل و حمل بند کر دی تھی۔ اس لئے پاکستان کی سپورٹ ممکن نہ رہی۔ مغربی محاذ پر پاکستانی فوج نے ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا اور بھارت کیلئے یہ محاذ کبھی آسان نہ تھا۔

برطانوی وزیراعظم نے ملک میں دہشتگرد حملے کا خطرہ ظاہر کردیا

یہ بھی پڑھیں