لاس اینجلس ( اوصاف نیوز)امریکی شہر لاس اینجلس میں واقع پولیس ٹریننگ سینٹر میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اچانک زورداردھماکہ ہوا جس کی آوازدوردورتک سنی گئی، ہلاک اور زخمی افراد کو فوری طورپرقریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس اور تفتیشی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
تاحال دھماکے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، تاہم ممکنہ دہشت گردی یا تکنیکی خرابی کے پہلوؤں پرغور کیا جا رہا ہے۔
آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں آج بھی بارش متوقع، مون سون چوتھے سپیل کا الرٹ جاری
