یروشلم(نیوز ڈیسک)اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کو فوڈ پوائزن ہوگیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق 75 سالہ نیتن یاہو کی گزشتہ شب طبیعت خراب ہوئی تھی۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفترکا کہنا ہے کہ طبی معائنے پر نیتن یاہو میں آنتوں کی سوزش اور پانی کی کمی کی علامات پائی گئیں۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا کہنا ہےکہ ڈاکٹر کی ہدایت پر نیتن یاہو تین روز آرام کریں گے اور اس دوران گھر سے سرکاری امور انجام دیں گے۔
مزیدپڑھیں:بھارت کے ارمانوں پر پانی پھر گیا،آئی سی سی نےٹیسٹ چیمپئن شپ کے اگلے 3 فائنلز کی میزبانی انگلینڈ کوسونپ دی
