Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوفوڈ پوائزنگ کا شکار، ہسپتال منتقل، ڈاکٹروں کا آرام کا مشورہ

تل ابیب (اوصاف نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق نیتن یاہو فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکا معائنہ کیا اور انہیں گھر پر آرام کا مشورہ دیدیا۔

تاہم وزیر اعظم کے دفتر نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے وزیر اعظم گھر میں آرام کے دوران بھی دفتری امور چلاتے رہیں گے۔بتایا گیا ہے کہ نیتن یاہو پچھلی رات بیمار پڑے اور بعد ازاں معلوم ہوا کہ انہیں ڈائیریا ہو گیا ہے۔

وزیراعظم کے فیملی ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق نیتن یاہو اگلے تین دن گھر پر آرام کریں گے۔یاد رہے 75 سالہ نیتن یاہو ان دنوں اپنے اتحادیوں کے استعفوں اور عدالت میں مقدمات کی سماعت کے باعث سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔

ان کی عمومی صحت عام طور پر بظاہر اچھی لگتی ہے مگر 2023 سے اپنے دل کی ورکنگ درست رکھنے کے لیے انہوں نے ‘پیس میکر’ لگوا رکھا ہے اور ان کا دل اسی پیس میکر کی وجہ سے اپنی دھڑکن کا سلسلہ قائم رکھے ہوئے ہے۔

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

یہ بھی پڑھیں