Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

جاپان:اکثریت حاصل کرنے میں ناکامی،وزیراعظم کا مستعفی ہونے سے انکار

جاپان(نیوز ڈیسک)جاپان کے حکمران اتحاد کو ایوانِ بالا کے انتخابات میں بڑا دھچکا لگا ہے، جہاں وہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ تاہم وزیراعظم شیگرو ایشیبا نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو ہونے والے انتخابات میں عوامی غصے کی وجہ مہنگائی، امریکی تجارتی دباؤ، اور سیاسی اسکینڈلز کو قرار دیا جا رہا ہے۔ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) اور اس کی اتحادی جماعت کومیتو کو ایوانِ بالا میں کنٹرول برقرار رکھنے کے لیے 50 نشستیں درکار تھیں، مگر وہ صرف 47 نشستیں حاصل کر سکے۔

اپوزیشن کی مرکزی جماعت، کانسٹیٹیوشنل ڈیموکریٹک پارٹی، 22 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایل ڈی پی کا روایتی دایاں بازو ووٹ اس بار چھوٹی مگر شدت پسند جماعت سانسیٹو پارٹی کی طرف منتقل ہوا، جو کہ قوم پرستانہ بیانیے، سازشی نظریات، اور غیر ملکیوں کے خلاف بیانات کے باعث مقبول ہو رہی ہے۔ اس جماعت نے گزشتہ الیکشن میں صرف ایک نشست جیتی تھی، مگر اس بار 14 نشستیں حاصل کی ہیں۔

کندا یونیورسٹی کے ماہر جیفری ہال کے مطابق، “ایشیا کو ایل ڈی پی کے کچھ حلقے کافی نرم مزاج سمجھتے ہیں، خاص طور پر وہ لوگ جو سابق وزیراعظم شنزو آبے کے سخت گیر نظریات کے حامی تھے۔”

مہنگائی، خاص طور پر چاول کی قیمتوں میں اضافہ، اور ایل ڈی پی کے حالیہ اسکینڈلز نے عوامی غصے کو مزید بڑھا دیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، ایل ڈی پی کے گزشتہ تین وزرائے اعظم ایوانِ بالا میں اکثریت کھونے کے بعد دو ماہ کے اندر مستعفی ہو چکے ہیں، اس لیے ایشیبا پر بھی دباؤ بڑھ رہا ہے۔

اگر قیادت میں تبدیلی آتی ہے تو سنا اے تاکائیچی، تاکایوکی کوبایاشی اور شنجیرو کوئزومی جیسے رہنما پارٹی کی قیادت کے لیے سامنے آ سکتے ہیں۔

سانسیٹو پارٹی کے عروج کے پس منظر میں جاپان میں غیر ملکی سیاحوں اور مقیم غیر ملکیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، مہنگائی اور امیگریشن سے متعلق خدشات نمایاں موضوع بن گئے ہیں۔

اسی پس منظر میں ایشیبا حکومت نے گزشتہ ہفتے ایک ٹاسک فورس قائم کی ہے تاکہ بعض غیر ملکی شہریوں سے منسلک مبینہ جرائم، زمین کی خریداری اور سوشل انشورنس کی عدم ادائیگی جیسے مسائل کا حل نکالا جا سکے۔

کراچی میں چینی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران نمایاں کمی

یہ بھی پڑھیں