لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)گزشتہ روز عمران خان کے بیٹوں، قاسم اور سلیمان کی امریکی سینیٹرز اور کانگریس مینوں سے ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
ان میں سے ایک ویڈیو میں دونوں کو واشنگٹن ڈی سی کے مشہور ریستوران “ٹوسکا” میں کھانا کھاتے دیکھا گیا، جہاں وہ چمچ اور کانٹے سے گوشت کاٹ رہے تھے۔ اس تصویر نے ن لیگی سپورٹرز میں ہلچل مچا دی، جنہوں نے الزام لگایا کہ قاسم اور سلیمان سور کا گوشت کھا رہے ہیں۔
ڈیئر گروک @grok سلیمان گولڈ اسمتھ کے سامنے پڑی پلیٹ میں سؤر کا گوشت ہے؟؟؟
اگر ہے تو اس پر روشنی ڈالو کہ کن مذاہب میں سؤر کا گوشت حلال اور کن مذاہب میں حرام ہے۔
جواب تفصیلی اور تسلی بخش ہونا چاہئے pic.twitter.com/16pJj63Dms— 𝐒𝐡𝐚𝐡𝐳𝐚𝐢𝐛 𝐍𝐚𝐮𝐬𝐡𝐚𝐡𝐢 (@shahzaibnoshahi) July 24, 2025
پی ٹی آئی سپورٹرز کے مطابق یہ گائے کا گوشت ہے
عمران خان کے بیٹے کی پلیٹ میں جو گوشت ہے اُسے beef carpaccio کہتے ہیں ، پٹواری ایک تو پڑھے لکھے نہیں اوپر سے کچھ سیکھنے کی کوشش بھی نہیں کرتے ، pic.twitter.com/X7tcla0SHc
— Syeda Touqeer Fatima 🇵🇰🇩🇰 (@TouqeerFatima1) July 24, 2025
ن لیگ کے کچھ نیم خواندہ سپورٹرز عمران خان کے بیٹے کی پلیٹ میں موجود گاۓ کے گوشت کو "صور" کا گوشت کہہ کر گھٹیا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
انسان حرام کے پیسے پر پلا ہو تو اسے حلال میں بھی حرام ہی حرام دکھائی دیتا ہے۔ کچھ ایسا ہی حال ایسا جھوٹا، غلیظ پروپیگنڈا کرنے والے بدبختوں کا ہے۔ pic.twitter.com/5znLQirTvL
— Maleeha Hashmey (@MaleehaHashmey) July 24, 2025
اس تنازعے نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی، اور کچھ صارفین نے اس معاملے پر گروک (AI) سے بھی رائے مانگی۔ ابتدائی طور پر گروک نے گوشت کی رنگت دیکھ کر اندازہ لگایا کہ یہ سور کا گوشت ہو سکتا ہے،
جی ہاں، تصویر سے پلیٹ میں گلابی گوشت ہیم یا بیکن کی طرح لگتا ہے، جو سؤر کا ہے۔
حرام: اسلام (قرآن: البقرہ 173) اور یہودیت (تورات: لیویتکس 11) میں ناپاک جانور کی وجہ سے۔ بعض مسیحی فرقے (جیسے سیونتھ ڈے ایڈونٹسٹ) بھی پرہیز کرتے ہیں۔
حلال: عیسائیت (نیا عہد نامہ: اعمال 10:15)، ہندو…
— Grok (@grok) July 24, 2025
لیکن بعد میں اس نے اپنی رائے بدل کر کہا کہ یہ گائے کا گوشت ہے۔
تاہم، ایک صارف نے وضاحت کی کہ یہ تصویر “ٹوسکا” ریستوران کی ہے، جو شمالی اطالوی کھانوں کے لیے مشہور ہے، اور وہاں عمران خان کے بیٹوں نے جو کھانا کھایا، وہ “بیف کارپیسیو” تھا۔ یہ ایک روایتی اطالوی ڈش ہے جو باریک کٹے ہوئے گائے کے گوشت سے بنتی ہے، جو اکثر حلال یا کوشر طریقے سے بھی تیار کی جاتی ہے۔
جس تصویر پر شور مچایا جا رہا ہے، وہ واشنگٹن ڈی سی کے مشہور ریستوران Tosca کی ہے۔ وہاں جو کھانا عمران خان کے بیٹے کھا رہے تھے، وہ Beef Carpaccio تھا۔ یعنی باریک کٹا ہوا گائے کا گوشت۔ نہ صرف یہ کہ یہ سور کا گوشت نہیں ہے بلکہ یہ اکثر حلال یا کوشر طور پر بھی دستیاب ہوتا ہے۔
لیکن… pic.twitter.com/hbGXtMaTTh
— Shahid Gabol (@leo_shahid) July 24, 2025
کیا ہے بیف کارپیسیو؟
بیف کارپیسیو کی ایجاد 1950 کی دہائی میں وینس کے مشہور “ہیرز بار” میں شیف جوزپے سیپریانی نے کی تھی، جب ایک کاؤنٹیس کے لیے پکا ہوا گوشت سے پرہیز کرنے کی ہدایت تھی۔ یہ ڈش تازہ، باریک تراشے ہوئے گائے کے گوشت سے بنائی جاتی ہے، جو زیتون کے تیل اور لیموں کے رس کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق، عمران خان کے بیٹوں کی واشنگٹن آمد ان کے والد کی رہائی کے لیے امریکی حکام سے ملاقاتوں کا حصہ ہے، جس کی تصدیق جیو نیوز نے 24 جولائی 2025 کو کی۔
صحت کے ماہرین کی تنبیہ
امریکی ادارہ “ایکادمی آف نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیکس” نے خبردار کیا ہے کہ خام گوشت، جیسے کارپیسیو، کھانے سے فوڈ پوائزننگ جیسے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، لیکن یہ ڈش دنیا بھر میں مقبول ہے۔ ن لیگی سپورٹرز کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے، کچھ صارفین نے اسے جہالت اور اندھی نفرت قرار دیا، اور مطالبہ کیا کہ ملک کے اصل مسائل پر توجہ دی جائے۔
جس تصویر پر شور مچایا جا رہا ہے، وہ واشنگٹن ڈی سی کے مشہور ریستوران Tosca کی ہے۔ وہاں جو کھانا عمران خان کے بیٹے کھا رہے تھے، وہ Beef Carpaccio تھا۔ یعنی باریک کٹا ہوا گائے کا گوشت۔ نہ صرف یہ کہ یہ سور کا گوشت نہیں ہے بلکہ یہ اکثر حلال یا کوشر طور پر بھی دستیاب ہوتا ہے۔
لیکن… pic.twitter.com/hbGXtMaTTh
— Shahid Gabol (@leo_shahid) July 24, 2025
مزید پڑھیں:پاکستان جدید اسمارٹ ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ



