Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

یورپی یونین میں داخلےکا نیا نظام، پاسپورٹ پر اسٹیمپ لگانے کا سلسلہ ختم

برسلز(نیوز ڈیسک)یورپی یونین میں اب داخلے اور اخراج کے لئے روایتی پاسپورٹ پر اسٹیمپ لگانے کی ضرورت نہیں، یورپی یونین نے اسٹیمپ لگانے کا سلسلہ ختم کردیا، تارکین وطن کے لئے نیا انٹری ایگزٹ سسٹم (ای ای ایس) متعارف کروایا جا رہا ہے جو بائیو میٹرک جانچ پر مبنی ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر سے یورپی یونین آنے والے مسافروں کو ہر بار اپنی انگلیوں کے نشانات اور چہرے کی تصویر کے ساتھ پاسپورٹ کی معلومات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔ اگر کوئی مسافر بائیومیٹرک معلومات فراہم کرنے سے انکار کرے گا تو اُسے یورپی یونین میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ نیا نظام تمام یورپی ممالک میں مکمل طور پر 10 اپریل 2026 تک فعال ہو جائے گا تاہم اس کا نفاذ تقریباً 6 ماہ میں مرحلہ وار کیا جائے گا۔

ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور ریلوے اسٹیشنز پر خصوصی مشینوں کے ذریعے مسافروں کے فنگر پرنٹس اور فوٹو لیے جائیں گے۔ یہ معلومات 3 سال تک محفوظ رہیں گی یعنی اگلی بار بائیومیٹرک عمل دوبارہ مکمل نہیں کرنا پڑے گا صرف تصدیق کی جائے گی۔

البتہ اگر کوئی شخص ویزے کے بغیر90 دن سے زیادہ قیام کرتا ہے تو اس کی معلومات 5 سال تک محفوظ رہیں گی, ای پاسپورٹ رکھنے والے افراد ای-گیٹس کا استعمال بھی کر سکیں گے جس سے ان کا یورپی سرحدوں پر داخلہ مزید تیز ہو جائے گا۔

یہ رجسٹریشن بالکل مفت ہے اور یورپی حکام کے مطابق اس کا مقصد بارڈر سیکیورٹی کو بہتر بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں