ابوجا(نیوز ڈیسک) نائیجیریا کی شمالی ریاست نائیجر میں ایک کشتی حادثے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ کشتی ریاست نائیجر کے ضلع ملالے کی بستی تُنگان سُولے سے دوگّا کے لیے روانہ ہوئی تھی کہ شمالی وسطی علاقے کے قریب دریا میں درخت کے تنے سے ٹکرا گئی اور الٹ گئی۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 60 ہو گئی ہے جبکہ کچھ افراد کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ متعدد لاپتا ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ نائیجیریا میں برسات کے موسم کے دوران کشتی کے حادثات عام ہیں۔
افریقا کے سب سے زیادہ آبادی والے اس ملک میں یہ حادثات عموماً کشتی میں ضرورت سے زیادہ وزن اور کشتیوں کی ناقص صورتحال کے باعث پیش آتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ان میں سے اکثر کشتیاں بغیر لائف جیکٹ کے چلتی ہیں۔
مزید پڑھیں۔گجرات میں577 ملی میٹر بارش: برساتی نالے بپھر گئے،دیہات زیرآب، شہری علاقوں میں بھی پانی جمع
