Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

ایک دن میں 2 سال کی تنخواہ، یو اے ای میں اسٹیٹ ایجنٹ کیسے کام کرتے ہیں؟

ابوظہبی(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں رئیل اسٹیٹ بروکرز کمیشن کی بنیاد پر لاکھوں درہم کما رہے ہیں، بعض ایجنٹس ایک ہی دن میں اپنی 2 سال کی تنخواہ کے برابر رقم حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

خلیج ٹائمز کے مطابق سابق ایئر ہوسٹس تمارا کورٹان نے وبا کے دوران ملازمت ختم ہونے کے بعد رئیل اسٹیٹ کا رخ کیا اور ایک ہی لانچ ایونٹ میں 3 خریداروں کو دو، 2 فلیٹس دلوا کر اپنی پچھلی نوکری کی 2 سالہ آمدن ایک دن میں حاصل کی۔

ماہرین کے مطابق دبئی اور ابوظہبی میں نئے منصوبے، گولڈن ویزا اسکیم اور سرمایہ کاری کے بڑھتے رجحان نے بروکرز کے لیے پرکشش مواقع پیدا کیے ہیں، تاہم یہ پیشہ غیر یقینی آمدن اور سخت مسابقت کی وجہ سے خطرات سے بھی خالی نہیں۔
مزید پڑھیں:واٹس ایپ کا نیا فیچر، اب پوری گروپ چیٹ کو ایک ساتھ الرٹ کرنا ممکن

یہ بھی پڑھیں