سعودی عرب(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے ممتاز دینی رہنما، مفتی اعظم، سعودی سینیئرعلما کونسل کے صدراورمستقل کمیٹی برائے افتا کے سربراہ شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ آج خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ ایک بلند پایہ علمی و دینی شخصیت تھے، جنہوں نے اپنی زندگی دینِ اسلام کی خدمت اور وطن کی رہنمائی کے لیے وقف کی۔
شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ کی وفات کی خبر سے دینی و علمی حلقوں میں گہرا صدمہ اوررنج پایا جاتا ہے۔ علما، طلبا اور چاہنے والوں نے ان کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوے کہا کہ ان کا علمی ورثہ اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
مرحوم کی دین وملت کے لیے گراں قدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوے علما اورعوام نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رحمت کے سائے میں جگہ دے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ عبدالعزیز آل شیخ ایک عظیم علمی و دینی ہستی تھے، ان کے انتقال سے ملتِ اسلامیہ ایک بڑے عالمِ دین اور رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں۔اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے یکم اکتوبر کی ڈیڈ لائن دے دی
